سلمان نےبالی ووڈ میں میرے خلاف فتویٰ دے دیا تھا، ویویک اوبروئے

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
دونوں اداکاروں کے درمیان دشمنی کا آغاز بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کی وجہ سے ہوا، ؛فوٹوفائل

دونوں اداکاروں کے درمیان دشمنی کا آغاز بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کی وجہ سے ہوا، ؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ میں جس نے سلمان خان سے دشمنی کرلی اس کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے اور اس کی واضح مثال ویویک اوبروئے ہیں جو دبنگ خان اورایشوریا کی محبت کے درمیان کباب میں ہڈی بن گئے تھے یہی وجہ ہے کہ تمام تر صلاحیتوں کے باوجود کوئی بڑا پروڈیوسرانہیں اپنی فلم میں نہیں لیتا۔

لیکن اب انہوں نےایک انٹرویو میں سلمان خان سے متعلق اپنا خوف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت انہیں ایسا لگنے لگا تھا کہ سلمان خان نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارویویک اوبروئے کے درمیان دشمنی کافی پرانی ہے یہاں تک کہ سلمان خان ویویک اوبروئے کے بارے میں بات بھی کرنا پسند نہیں کرتے جب کہ ویویک بھی سلمان خان سے دوررہنے کی کوشش کرتے ہیں، دونوں اداکاروں کے درمیان دشمنی کا آغاز ایشوریا رائے کی وجہ سے ہواتھا، ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کے بعد سلمان خان اورایشوریا رائے ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے تاہم کچھ ہی عرصے بعد ایشوریانے سلمان خان کو چھوڑ کرویویک اوبروئے کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانی شروع کردیں، یہ بات سلمان خان سے برداشت نہیں ہوئی اورانہوں نے ویویک اوبروئے سے جھگڑا کرلیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا سلمان  کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ویویک اوبروئےنے اپنے اورسلمان خان کے درمیان اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان سے جھگڑے کے بعدانہیں ایسا لگ رہاتھا جیسے انہوں نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے میرے خلاف فتویٰ جاری کردیا ہو کیونکہ ہٹ فلمیں دینے کے باوجود فلمساز مجھے بالی ووڈ میں کام دینے کے لیے تیارنہیں تھے، میری نجی زندگی تہس نہس ہوچکی تھی اور میں کسی بھی چیز پر کنٹرول نہیں کرپارہا تھا، میری فلم ’’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘‘ کامیاب تھی لیکن اس کے باوجود میں گھر پر بیٹھا تھا تاہم اب حالات بہتر ہیں، ویویک نے حال ہی میں فلم ’’ویوگام‘‘ میں منفی کردارادا کیا ہے جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا کی وجہ سے سلمان سے تعلق ختم ہوا

واضح رہے کہ ایشوریا رائےنے سلمان خان پر پیچھا کرنے اورڈرانے دھمکانے کا الزام لگا کر ویویک اوبروئے سے نزدیکیاں بڑھالی تھیں بعد ازاں انہوں نے ویویک کو ناسمجھ  قرار دے کر ابھیشیک بچن سے شادی کرلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔