علی ظفر بالی وڈ فلم ’’کل دل‘‘ میں کاسٹ

نیٹ نیوز  جمعـء 22 فروری 2013
اداکاروگلوکار کی فلم ’’چشم بد دور‘‘ 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔  فوٹو : فائل

اداکاروگلوکار کی فلم ’’چشم بد دور‘‘ 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کی بالی وڈ فلم کی نئی فلم ’’کل دل‘‘میں اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے.

اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور پرینیتی چوپڑا بھی اہم کردار میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔علی ظفر نے فلم سائن کرنے کی تصدیق کردی ہے یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کو جلد سیٹ کی زینت بنایا جائے گا ۔قبل ازیں ’’چشم بد دور‘‘ کے میوزک کی ممبئی میں رونمائی ہوئی،یہ 5 اپریل کو ریلیز ہوگی۔اس موقع پر فلم کی کاسٹ گانوں کی دھن پر ناچتی رہی۔

بالی وڈ کی نئی فلم 80 کی دہائی میں بننے والی ’’چشم بددور‘‘کا سیکوئل ہے۔ فلم میں پاکستانی گلوکار علی ظفر مرکزی کردار کر رہے ہیں، ،جب کہ موسیقی ساجد خان نے دی ہے۔ میوزک کی تقریب رونمائی میں ہدایت کار ڈیوڈ دھون سمیت تمام کاسٹ شریک ہوئی۔ اس موقع پر فلم کے گانے بھی گائے گئے جن پر اداکاروں سمیت تمام حاضرین نے رقص کیا۔ فلم 5 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔