راکھی ساونت سزا یافتہ سکھ گرو گرمیت کی بیٹی بن گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
بھارت کے بدنام زمانہ گروو گرمیت سنگھ کی زندگی پرہدایت کارآشوتوش مشرا نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ؛فوٹوفائل

بھارت کے بدنام زمانہ گروو گرمیت سنگھ کی زندگی پرہدایت کارآشوتوش مشرا نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ؛فوٹوفائل

 ممبئی: بھارت کے بدنام زمانہ گروگرمیت  کی زندگی پر بننے والی فلم میں راکھی ساونت ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار نبھائیں گی۔

بالی ووڈ میں مشہور شخصیات کی زندگیوں پر فلم بنانے کا رجحان اتنا زور پکڑ گیا ہے کہ بھارتی فلمساز مشہور انسان کی سوانح حیات پر فوراًفلم بنانے کا اعلان کردیتے ہیں بنا یہ سوچے سمجھے کہ اس انسان کی شہرت منفی ہے یا مثبت، حال ہی میں بھارت کے بدنام زمانہ گروگرمیت کی زندگی پرہدایت کارآشوتوش مشرا نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اداکارہ راکھی ساونت ان کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گرو گرمیت سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی پر 20 سال قید

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں بھارت کے ناموراداکاررضامراد کوگرمیت اور ان کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے کردار کے لیے راکھی ساونت کو کاسٹ کیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ رضامراد شوٹنگ پر آئے ہی نہیں جس کی وجہ سے اداکار سنجے نیگی نے باباگرمیت کا کردارادا کیا، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آشوتوش مشرا اداکررہے ہیں جب کہ بگ باس سےشہرت حاصل کرنے والے اداکاراعجازخان فلم میں پولیس آفیسرکا کردار نبھائیں گے۔

فلم میں گرمیت کی زندگی کی کہانی کو بیان کیا جائے گا جس میں ان کے راک اسٹارسے قیدی بننے تک کے حالات پیش کیے جائیں گےجب کہ فلم میں گرمیت اور ہنی پریت کے رشتے سے متعلق بھی کئی سچائیاں پیش کی جائیں گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز دہلی میں کردیا گیا ہے، فلم رواں سال دسمبر میں کرسمس کے موقعے پرریلیز کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گرمیت سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکار گرفتار

واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت کا ہنی پریت اورگرمیت  کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کو کافی عرصے سے جانتی تھیں، انہوں نے گرمیت کی زندگی کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمیت اپنی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے بنا نہیں رہ سکتے تھے اورہرموقعے پراپنی بیٹی کوساتھ رکھتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔