جسم سے باہر سینے کے اوپر دل رکھنے والی 8 سال کی بچی

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
 دنیا بھر میں اس طبی نقص کے ایک کروڑ میں سے 55 بچے شکار ہوتے ہیں، ڈاکٹرز۔ فوٹو : فیس بک

دنیا بھر میں اس طبی نقص کے ایک کروڑ میں سے 55 بچے شکار ہوتے ہیں، ڈاکٹرز۔ فوٹو : فیس بک

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی جس کا دل حیرت انگیز طور پر جسم سے باہر پیٹ پر دھڑکتا ہے۔

8 سالہ ویرسافیا بورن کا تعلق روس سے ہے اور حیرت انگیز طور پر اس کا دل جسم سے باہر پیٹ پر دھڑکتا ہے، برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں  ویرسافیا بورن کا کہنا تھا کہ یہ میرا دل ہے اور جب میں تیار ہوتی ہوں تو نرم کپڑے پہنتی ہوں تاکہ میرے دل کو نقصان نہ پہنچ سکے جب کہ میں گھر سے باہر چہل قدمی بھی کرتی ہوں، چھلانگیں بھی لگاتی ہوں اور دوڑتی بھی ہوں۔

ڈاکٹرز نے ویرسافیا بورن کی والدہ کو بچپن میں خبردار کیا تھا کہ اسکا بچنا مشکل ہے تاہم 8 سال کی عمر میں بھی ویرسافیا بورن  ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے۔ ویرسافیا بورن کی والدہ اس کو علاج کے لیے روس سے فلوریڈا لیکر گئیں اور وہاں کئی اسپتالوں اور ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن سب نے علاج سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی جان کو خطرہ ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ میں سے 55 بچے اس طبی نقص کا شکار ہوتے ہیں تاہم ویرسافیا بورن کی والدہ کو اب بھی امید ہے کہ ایک نہ ایک دن کوئی ڈاکٹر ان کی بیٹی کا علاج ضرور کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔