عمران خان سے متعلق سوال پر نبیل گبول بھڑک اٹھے

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
 پی پی پی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کیا۔، فوٹو؛ فائل

پی پی پی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کیا۔، فوٹو؛ فائل

 کراچی: عمران خان سے متعلق سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔

پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بدنظمی اور تلخی پیدا ہوگئی جب عمران خان سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سے متعلق سوال کیا جس پر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے اور سوال کرنے والے کو کہا کہ آپ بکواس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نبیل گبول ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل

اس دوران پی پی پی رہنما اور صحافی برادی  میں اچھی خاصی کشیدہ صورت حال پیدا ہوگئی تاہم پی پی پی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کیا۔ واضح رہے کہ 2013 میں نبیل گبول پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے تھے۔ 2016 میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں گرم رہیں تاہم رواں سال انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر واپس پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔