وینزویلا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر قرار دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے، نکولس مدورو۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے، نکولس مدورو۔ فوٹو: فائل

کاراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس کے صدر نکولس مدورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا پولیس کی سپریم کورٹ پر بمباری، بغاوت کی سازش کا الزام

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دارالحکومت کاراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ نکولس مدورو نے کہا کہ وینزویلا کو نہ کسی سے خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی وینزویلا کا مالک ہے۔

اقوام متحدہ میں وینزویلا کے وزیرخارجہ جارج آریزا نے بھی امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کی جب کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔