ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 20 ستمبر 2017
نجم سیٹھی نے ایف آئی اے حکام کو تمام معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے . فوٹو: فائل

نجم سیٹھی نے ایف آئی اے حکام کو تمام معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے . فوٹو: فائل

 لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلیے پی سی بی سے ملوث کرکٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ موبائل فونز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے، نجم سیٹھی نے ایف آئی اے حکام کو تمام معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نجم سیٹھی نے حکام سے درخواست کی تھی کہ کرکٹرز کے خلاف تحقیقات  پی سی بی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کی جائیں جبکہ شرجیل خان اور اب خالد لطیف کے خلاف ٹریبیونل کا فیصلہ آ چکا ہے، پی سی بی کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے دوبارہ تحقیقات شروع کردے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔