سربراہ عالمی بینک کی سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
سندھ طاس معاہدے کی شرائط میں کوئی ابہام نہیں جب کہ مسئلے کے حل کیلیے عالمی بینک کے ساتھ ہیں، وزیراعظم- فوٹو: فائل

سندھ طاس معاہدے کی شرائط میں کوئی ابہام نہیں جب کہ مسئلے کے حل کیلیے عالمی بینک کے ساتھ ہیں، وزیراعظم- فوٹو: فائل

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کے سربراہ سے کرسٹالینا نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

نیو یارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کی سربراہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں معاشی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کا کردار مثبت اور تعمیری ہے جب کہ معاشی اصلاحات کےعمل میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال  

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیلا 4،5 اور داسو منصوبوں میں معاونت پر عالمی بینک کی سربراہ کا تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی شرائط میں کوئی ابہام نہیں جب کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کیلیے عالمی بینک کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔