پاکستان کےساتھ ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا . فوٹو : فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا . فوٹو : فائل

 لاہور: سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کےساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سری لنکن ٹیم کی قیادت دنیش  چندیمل کریں گے جب کہ اینجلو میتھیوز انجری کے باعث 28 ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ انہیں منگل کو ٹریننگ کے دوران پنڈلی کی دیرینہ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، سمارا وکراما اور روشن سلوا کو آئی لینڈرز کی جانب سے ڈیبیو کا موقع ملے گا۔

سری لنکا کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان دنیش چندیمل، نائب کپتان لاہیرو تھریمانے، دموتھ گونارتنے، کوشل سلوا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، روشن سلوا، نروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، لکشن سنداکن، دلروان پریرا، سرنگا لکمل، نوان پردیپ، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو گمیج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور آخری میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔