محكمہ پولیس بلوچستان میں اعلیٰ افسران كے تقرر و تبادلے

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
اعلیٰ پولیس افسران كے تقرر و تبادلوں کا حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

اعلیٰ پولیس افسران كے تقرر و تبادلوں کا حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: آئی جی بلوچستان نے صوبائی محكمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔

آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے ایس پی پشین محمد سلیم لہڑی كو ایس ایس پی لورالائی، ایس پی سٹی كوئٹہ میر حسین لہڑی كو ایس ایس پی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد ظہور بابر آفریدی كا تبادلہ كركے انہیں سی پی او كوئٹہ رپورٹ كرنے كی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔