سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
زلزلے کی شدت 4 اعشایہ 4 اور زمین میں اس کی گہرائی 287 کلو میٹر تھی۔ فوٹو: فائل

زلزلے کی شدت 4 اعشایہ 4 اور زمین میں اس کی گہرائی 287 کلو میٹر تھی۔ فوٹو: فائل

سوات اور گرد و نواح میں درمیان درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں 4 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 287 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں واقع  افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے معمولی نوعیت کے ہونے کے باوجود لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔