عوام ایک سندھ اور ایک نظام چاہتے ہیں،معراج الہدیٰ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2013
 اس وقت بلدیاتی نظام کی واپسی عوام پرایک بار پھرمسلط ہونے کی پیش بندی ہے فوٹو : فائل

اس وقت بلدیاتی نظام کی واپسی عوام پرایک بار پھرمسلط ہونے کی پیش بندی ہے فوٹو : فائل

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں متنازع بلدیاتی نظام واپس لینے کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی آئینی وجمہوری جدوجہد نے حکمران ٹولے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور شہری اور دیہی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے والی حکومتی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

دیر آید درست آید کے مصداق پیپلزپارٹی نے پہلے اس بل کی حمایت میں جلسے جلوس اور اس کو واپس لے کر’’سو جوتے اور سو پیاز بھی کھائے‘‘ اگر دونوں اتحادی ایک بار پھر دیہی وشہری کی بنیاد پر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام انھیںمسترد کردیں گے ، دونوں اتحادی مستقبل میں ایک بار پھر عوام پر مسلط ہونے کی پیش بندی کررہے ہیں۔

5

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام واپس لینے کا حالیہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، پیپلزپارٹی دیہی سندھ کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے مفاد پرستی کا کھیل کھیل رہی ہے، متنازع بلدیاتی نظام کی واپسی نے ثا بت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام ایک سندھ اور ایک نظام چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔