سونا350 روپے تولہ مہنگا،52600روپے کا ہوگیا

بزنس رپورٹر  جمعرات 21 ستمبر 2017
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 45085 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔