اپریزمنٹ ایسٹ کارواں مالی سال کیلیے ریونیوہدف444ارب مقرر

احتشام مفتی  جمعرات 21 ستمبر 2017
ڈیوٹی وصولی166ارب،سیلزٹیکس273 ارب،انکم ٹیکس68،ایف ای ڈی کاہدف2ارب رکھاگیا
 فوٹو: فائل

ڈیوٹی وصولی166ارب،سیلزٹیکس273 ارب،انکم ٹیکس68،ایف ای ڈی کاہدف2ارب رکھاگیا فوٹو: فائل

 کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کومالی سال 2017-18کے لیے 4کھرب 44ارب 49 کروڑ 93لاکھ 10ہزارروپے کا ریونیو ہدف دیاگیاہے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب66ارب 45 کروڑ1 لاکھ ایک ہزار، سیلز ٹیکس کی مدمیں 2کھرب7ارب 36 کروڑ23لاکھ 10 ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں 68 ارب 64 کروڑ 65 لاکھ 70ہزارروپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 2ارب 4کروڑ3لاکھ 20 ہزار روپے  کاہدف شامل ہے۔

محکمہ کسٹمزکے اعدادوشمارکے مطابق ایف بی آرنے کسٹمز کلکٹریٹ کو مالی سال 2017-18کے پہلے مہینے جولائی  2017کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 10 ارب 91 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں 12 ارب 56 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزار، انکم ٹیکس کی مد میں 5ارب 17 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 12 کروڑ 18 لاکھ 60 ہزار، اگست 2017کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 9 ارب 20 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار، سیلز ٹیکس کی مدمیں15ارب 48 کروڑ74لاکھ 70ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں 5ارب 30 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 13 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار، ستمبر 2017 کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 12 ارب 67 کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 ارب 3 کروڑ 69 لاکھ 40 ہزار، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 44 کروڑ 73 لاکھ روپے،

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 9 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار، اکتوبر 2017کے لیے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 11 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 70  ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 ارب  22 کروڑ 40 ہزار، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 27 کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 13 کروڑ 84 لاکھ 20ہزار، نومبر2017کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 12ارب 72 کروڑ9لاکھ10ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں15 ارب 53 کروڑ60لاکھ 40ہزار،انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 85 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 9 کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار، دسمبر2017کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں13ارب 66کروڑ57لاکھ40 ہزار،سیلز ٹیکس کی مدمیں16ارب 7کروڑ32لاکھ 80 ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں 5 ارب 5 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 11 کروڑ 26 لاکھ10ہزار،جنوری 2018کے لیے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں13ارب 94 کروڑ 38 لاکھ 90  ہزار، سیلز ٹیکس کی مدمیں18ارب 90کروڑ19لاکھ 90ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں 5ارب 86 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 18 کروڑ 52 لاکھ 20 ہزار، فروری 2018  کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں13ارب 60 کروڑ 99لاکھ60 ہزار،سیلز ٹیکس کی مدمیں18ارب 20 کروڑ 22 لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب 19 کروڑ 35 لاکھ 55 ہزار روپے،

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 14 کروڑ 36 لاکھ 10ہزار،مارچ 2018کیلیے کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 17ارب 15کروڑ7لاکھ20 ہزار،سیلز ٹیکس کی مدمیں 19ارب 99 کروڑ 67 لاکھ 40 ہزار، انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب 15 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 21 کروڑ 97 لاکھ،اپریل 2018کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 17 ارب 9 کروڑ 88لاکھ70 ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں 20 ارب 29 کروڑ 58  لاکھ 30 ہزار، انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب 80 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 23 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار،مئی 2018کیلیے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں18ارب 19 کروڑ 53 لاکھ40 ہزار،سیلز ٹیکس کی مدمیں22ارب 47 کروڑ30لاکھ 50ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں 7ارب 40 کروڑ  48 لاکھ 70 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 31 کروڑ 77 لاکھ50ہزار،جون 2018 کیلیے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 16ارب 7کروڑ19لاکھ40 ہزار، سیلز ٹیکس کی مد میں 21 ارب 57کروڑ9لاکھ 10 ہزار، انکم ٹیکس کی مدمیں 7ارب 14 کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 24کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہدف دیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔