ڈان بریڈ مین کا بیٹ کولکتہ میوزیم کی زینت بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 21 ستمبر 2017
فوٹوفائل

فوٹوفائل

کولکتہ: آسٹریلیا کے عظیم آنجہانی بیٹسمین ڈان بریڈ مین کا ایک بیٹ کولکتہ کے اسپورٹس میوزیم کی زینت بن گیا۔

یہ بیٹ ڈان بریڈ مین نے بھارتی ٹیم کے 1947-48 کے پہلے دورہ آسٹریلیا میں استعمال کیا تھا۔ آسٹریلیا کے ہی سابق کپتان مائیکل کلارک نے یہ بیٹ میوزیم کے حوالے کیا،موجودہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کا بیٹ بھی اسی میوزیم میں موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔