ای اوبی آئی کی زمین خریداری میں بے قاعدگی پرنیب کا نوٹس

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 فروری 2013
قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب،خریداریوں اور ادائیگیوں کا 5سالہ ریکارڈ طلب۔ فوٹو : فائل

قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب،خریداریوں اور ادائیگیوں کا 5سالہ ریکارڈ طلب۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوٹ(ای او بی آئی)کی جانب سے زمین کی خریداری میںمبینہ بے قاعدگی کانوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ادارے سے 4مارچ کوتمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب ترجمان کے مطابق 19فروری کوای اوبی آئی کی جانب سے ریسٹ ہائوسزکی منٹیننس اورزمین کی خریداری میں اختیارکیے گئے طریقہ کارمیںای او بی آئی ایکٹ کو فالو نہیں کیا گیا۔

7

آئی این پی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ نیب نے اسکاجائزہ لیاتوپتہ چلا اس میںقومی خزانے کو نقصان پھنچایا گیاہے اس پرنیب نے ای او بی آئی حکام سے زمین کی خریداری کے حوالے سے گزشتہ 5 سالہ ریکارڈطلب کیااورہدایت کی ہے کہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اسکی رپورٹ نیب کو پیش کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔