سانحہ کوئٹہ، بلوچستان حکومت کو2 ارب کی گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس / اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2013
شہدااورزخمیوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائیگی، وزیراعظم نے منظوری دے دی  فوٹو : ایکسپریس

شہدااورزخمیوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائیگی، وزیراعظم نے منظوری دے دی فوٹو : ایکسپریس

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پیش آنے والے سانحہ کیرانی روڈ کے شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلیے بلوچستان حکومت کو 2 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ گرانٹ آئندہ چند روز میں بلوچستان حکومت کوفراہم کردی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل کوئٹہ کا دورہ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سانحہ کیرانی روڈ کے متاثرین کی مالی امداد کیلیے دو ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنیکی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ کیرانی روڈ کے شہدا اور زخمیوں کے کوائف فوری  مرتب کیے جائیں تاکہ ان کے اہل خانہ کی امداد کی جاسکے۔

13

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کو فی کس 10لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک تا3 لاکھ روپے ادا کیے جائینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ میں سے کسی ایک فردکو فوری  طور پر سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں اپنے ماتحت اداروں میں 60فیصد جبکہ صوبائی حکومت اپنے ماتحت اداروں میں 40فیصد افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔