- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی: پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے انصار الشریعہ کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار پر حملہ میں ملوث کالعدم انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم سروش صدیقی کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا جو جامعہ کراچی کے طالب علم تھے جس کے بعد فورسز نے جامعہ کی مسلسل نگرانی شروع کردی تھی اور جامعہ کے طلبا کا ریکارڈ خفیہ اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے لیکچرار کو ان کے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انصارالشریعہ سے تعلق کے الزام میں جامعہ کراچی کے لیکچرار اوران کا بیٹا گرفتار
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک بار پھر جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر انصارالشریعہ کے 3 مزید دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جامعہ کراچی کا ہزاروں طلبا کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالکریم سروش صدیقی کے پیچھے کوئی بڑا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم کا گروپ نو لڑکوں پر مشتمل تھا، ملزم کے دیگر دوستوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔