میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر

ویب ڈیسک  جمعرات 21 ستمبر 2017
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر  وفاقی ماحولیات کے معیار کی خلاف ورزی ہے، کیلیفورنیا۔ فوٹو: فائل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر وفاقی ماحولیات کے معیار کی خلاف ورزی ہے، کیلیفورنیا۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیوفورنیا نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیوفورنیا نے سین ڈیاگو کی وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر  نہ صرف وفاقی ماحولیات کے معیار کی خلاف ورزی ہے بلکہ ریاستوں کے حقوق کے حوالے سے آئینی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو پر زور دیا گیا تھا کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے پیسے دے تاہم میکسیکو نے پیسے دینے سے انکار کردیا تھا جب کہ ماہرین کے مطابق دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 22 ارب ڈالر لگایا تھا جس کو 3 سال میں تعمیر ہونا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور غیر قانونی طور پر قیام پذیر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم نامے پر دستخظ کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔