محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوریکم اکتوبرکوہوگا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 ستمبر 2017
ملک بھر میں یکم محرم الحرام 1439 عیسوی کل بروز جمعہ ہو گی۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں یکم محرم الحرام 1439 عیسوی کل بروز جمعہ ہو گی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اوریوم عاشور یکم اکتوبر بروزاتوارکوہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اوریکم محرم الحرام 1439 عیسوی کل بروز جمعہ ہو گا جب کہ یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا۔ چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور یورپی ریاستوں میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔