- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
انوشکا شرما پر15 سال کی عمرمیں کیا قیامت ٹوٹی
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ماضی میں اپنے ساتھ ہونےوالی ناانصافیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔
اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام فلمسازوں کی اپنی فلم کے لیے پہلی پسند انوشکا شرما ہوتی ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قسمت نے انوشکا کا ساتھ کیرئیرکی ابتدا سے ہی دیا ہے کیونکہ انہیں بالی ووڈ میں پہلا بریک 2008 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ملا تھا اور پہلی فلم کے بعد ہی ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا تاہم یہ سچ نہیں ہے، کامیابیوں کا مزہ چکھنے والی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ساتھ ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی فلمساز اور ہدایت کاروں نے رد کیا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شرما کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوبز میں قدم جمانے کے لیےبہت چھوٹی عمر میں ہی کوششیں شروع کردی تھیں، لیکن انہیں ابتدا میں کئی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انوشکا نے بتایا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار انہیں رد کیا گیا جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوگئیں اور انہیں سخت صدمہ پہنچا اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں کئی شوز سے نکالا گیا جب کہ کئی اشتہاروں میں ان کی جگہ دوسری ماڈلز کو کاسٹ کیا گیا، وہ میری زندگی کا بہت مشکل دور تھا لہٰذا میں اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوہلی اور انوشکا شرما کی نیویارک میں تفریح
انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کی عمر میں انہوں نے ایک شو میں آڈیشن دیا تھا جس میں جج صرف ان لڑکیوں کو منتخب کررہے تھے جو دیکھنے میں اچھی تھیں انہوں نے مجھے ریجیکٹ کردیا اوراس بات سے مجھے اتنا دکھ پہنچا کہ میں یہ بات آج تک نہیں بھلا سکی، جسمانی خدوخال متناسب اور خوبصورت نہ ہونے کی وجہ سے رد کیےجانے پر نہ صرف میری عزت نفس مجروح ہوئی بلکہ میرا حوصلہ بھی ختم ہوگیا، شو کے پروڈیوسر کی جانب سے کہے جانے والے کمینٹس کہ آ پ ظاہری طور پراس شو کے لیے پرفیکٹ نہیں ہیں نے مجھے بہت صدمہ پہنچایا اور مجھے بہت زیادہ بے عزتی محسوس ہوئی، تاہم مشہور ہونے کے بعد میں ان باتوں کو سب کے سامنے بار بار دوہرانا ضروری نہیں سمجھتی کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ناکامی کا منہ دیکھنے والی انوشکا شرما آج بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ ہیں، انوشکا ان دنوں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’پاری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم اگلے سال 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔