بہتر ہوگا پاکستان ایران سے پابندی والے معاہدے نہ کرے،امریکا

اسٹاف رپورٹر / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2013
پاکستان ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اور بھی آپشن ہیں, وکٹوریہ نو لینڈ  فوٹو : اے ایف پی/ فائل

پاکستان ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اور بھی آپشن ہیں, وکٹوریہ نو لینڈ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے، امریکا کو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا احساس ہے ،ایران سے متعلق پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے جمعرات کو صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکا کو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا احساس ہے، بہتر ہو گا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اور بھی آپشن ہیں۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔ رواں سال پاکستانی سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔ امریکی منصوبوں سے اگلے سال 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی سہولت میسر ہوگی۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی قیادت سے دہشت گردی کیخلا ف کارروائی تیز کرنے کے لیے بات کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔