قومی کرکٹر کا پریکٹس میچ بارش سے متاثر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 ستمبر 2017
موسلا دھار بارش کے باعث وقفے کے بعد کھیل شروع نہیں ہو سکا۔ فوٹو : پی سی بی فیس بک

موسلا دھار بارش کے باعث وقفے کے بعد کھیل شروع نہیں ہو سکا۔ فوٹو : پی سی بی فیس بک

 لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے تاہم ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

پلیئرز کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے درمیان کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ پی سی بی وائٹس نے چائے کے وقفے تک 27 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 82 رنز بنائے، شان مسعود 41 اور سمیع اسلم 40 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث وقفے کے بعد کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں قومی کھلاڑیوں کی چھکے چوکوں کی برسات

پی سی بی وائٹس کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں، دیگر پلیئرز میں احمد شہزاد، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، محمد عامر، محمد عباس، محمد اصغر، میر حمزہ، محمد عرفان (لیگ سپنر) ، علی مصطفیٰ اور حسنات عباس شامل ہیں۔

پی سی بی گرینز کی قیادت اسد شفیق کر رہے ہیں، سمیع اسلم، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، حسن علی، سیف الرحمان اور قمر عباس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔