عوام کی خاطربلدیاتی نظام 2012کابل واپس لیا،سراج درانی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2013
10دن میں اس بل پرگورنردستخط کردینگے اوربل قانون سا زی کے زمرے میں دا خل ہوجائیگا۔ فوٹو : فائل

10دن میں اس بل پرگورنردستخط کردینگے اوربل قانون سا زی کے زمرے میں دا خل ہوجائیگا۔ فوٹو : فائل

کراچی: صوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے 5 سالوں میں بلدیات کے محکمے میں عوام کی بڑی خدمت کی ہے۔

صدر زرداری کاصوبوں پراحسان ہے کہ انھوں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ صوبوں کوواپس بھیج دیاہے جس پرحکومت نے بلدیاتی آرڈیننس1979کانفاذدوبارہ کردیاہے،سندھ لوکل پیپلزبل2012کو بہت ہی متنازع بنا دیاگیاتھا جس پرصدرزرداری اور پارٹی کے سینئررہنماؤں نے مل کرعوام کی خاطریہ بل واپس لے لیا،متحدہ قومی موومنٹ کے دوست ہمیں چھوڑکرگئے ہیں ،ہم نے انہیں نہیں چھوڑاہے۔

2

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ وا پس لینے میں پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی اورورکرزکااتفا ق را ئے شامل ہے،یہ ایکٹ جس مقصدکے تحت بنایا گیاتھااُس میں نیک نیتی تھی لیکن پیپلزپارٹی کے ورکرزکی تشویش کی وجہ سے وہ وا پس لیاگیا،10دن میں اس بل پرگورنرسندھ دستخط کردیںگے اس کے بعدیہ قانون سا زی کے زمرے میں دا خل ہوجا ئیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔