الیکشن کمیشن30روزہ اسکروٹنی کے موقف پرقائم رہے،طاہرالقادری

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 فروری 2013
اسٹیٹ بینک،ایف بی آر،نیب،نادرا،ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی امیدوارکی چھان بین کرے۔ فوٹو :فائل

اسٹیٹ بینک،ایف بی آر،نیب،نادرا،ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی امیدوارکی چھان بین کرے۔ فوٹو :فائل

لاہور: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن30 دن اسکروٹنی کرنے کے موقف پر قائم رہے، آرٹیکل62 اور 63 کے نفاذ اور 218 کے بغیر انتخابات بے مقصد ہوں گے۔

جمعرات کو لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میںڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ قانون کی تضحیک کرنے والوں کو شفاف الیکشن کے عمل سے نکال باہر کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کے لیے جس مدت کو ضروری سمجھے اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

11

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، نیب، نادرا، ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے امیدواروں کی چھان بین ضروری ہے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد ڈیکلریشن پر ہونے والے دستخط کے بعد الیکشن کمیشن نے مضبوط موقف اختیار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔