- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
حمائمہ ملک کی سلمان سے ملاقات، بالی ووڈ فلم میں اہم کردار ملنے کی توقع
لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کی برطانیہ میں سپر اسٹار سلمان خان سے فیملی ڈنرکے موقع پرملاقات، مستقبل میں بالی ووڈ فلم میں شاندارانٹری کے امکانات روشن ہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ حمائمہ ملک کو سلمان خان کی جانب سے لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈنرپردعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پرسلمان خان اور حمائمہ کی فیملیز ایک ساتھ اکھٹے تھے۔
اس دوران جہاں لذیذ پکوان سے تواضع ہوئی، وہیں دونوں ملکوں کے فنون لطیفہ پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران سلمان خان نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی، جس کے اہم کردار میں حمائمہ ملک کوسائن کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حمائمہ اورسلمان کی فیملیز کے درمیان ڈنر کے بعد خوشگوارگفتگوکا سلسلہ دیرگئے تک جاری رہا اوراس دوران ماضی کی یادگارفلموں کا تذکرہ بھی ہوتا رہا، جبکہ حمائمہ نے سلمان خان کوپاکستان کے تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ تفریحی مقام اور لذیذپکوانوں بارے خاصی معلومات فراہم کی۔ جب اس سلسلہ میں حمائمہ ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے ہیں جبکہ میں بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ایک پروجیکٹ کے لیے یہاں موجود تھی۔
اس دوران سلمان خان نے مجھے اپنے گھر پررات کے کھانے پر فیملی کے ہمراہ آنے کی دعوت دی۔ یہ پہلے سے طے شدہ شیڈول نہیں تھا یہ سب اچانک سے ہوا۔ اس دوران بہت دلچسپ گفتگوہوئی اوربڑی چاہت کے ساتھ انھوں نے مجھے اورمیری فیملی کو ویلکم کیا۔ مجھے ان کی فیملی سے مل کربے حد اچھا لگا، خاص طورپران کے بھتیجے آہل سے ملاقات میں مزہ آیا۔ اس دوران ہم نے مختلف امورپربات کی لیکن ان کے ساتھ فلم کرنا یا ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں لیڈکرنے کے بارے میں فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ مستقبل میں بہت سے اچھے پروجیکٹس کرنے والی ہوں جن کی تفصیلات کےبارے ابھی بتاؤں گی توٹھیک نہ ہوگا اور میرے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی مگراپنے پرستاروں کو یہ ضرور بتانا چاہتی ہوں کہ انھیں بہت جلد ایک بڑی اور اچھی خبر ضرور دوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔