چارروزہ مقابلے کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلیے جنوبی افریقہ کاآئی سی سی سے رابطہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2017
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

جوہانسبرگ:  جنوبی افریقہ روایتی باکسنگ ڈے کے موقع پر زمبابوے سے پورٹ الزبتھ میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔

اسے ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلیے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہاکہ انھیں یہ اسٹیٹس ملنے کی پوری توقع ہے کیونکہ اس سے قبل بھی طویل طرز کے میچز 3، 4 اور 6 روز تک بھی کھیلے جاتے رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ ہم باکسنگ ڈے کے موقع پراپنے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، سینٹ جارج پارک میں لگائی جانے والی نئی فلڈ لائٹس کا بھی پورا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹیسٹ سیریز اب 4 کے بجائے تین میچز پر مشتمل ہوگی، ایک اضافی میچ کی وجہ سے ایک روزہ مقابلوں کی تعداد 6 کردی گئی، دونوں ٹیموں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔