حدیبیہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں چلانے کافیصلہ

قیصر شیرازی  جمعـء 22 ستمبر 2017
راولپنڈی کی احتساب عدالت کا عملہ فائلوں کو اسٹورسے نکال کراپ ڈیٹ کر رہاہے
:فوٹو: فائل

راولپنڈی کی احتساب عدالت کا عملہ فائلوں کو اسٹورسے نکال کراپ ڈیٹ کر رہاہے :فوٹو: فائل

 راولپنڈی: سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ شہباز شریف ان دونوں کی پوری فیملیز، وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت نمبر3 راولپنڈی میں زیر سماعت رہنے والاحدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد راولپنڈی کی عدالت سے واپس لے کراسلام آباد کی احتساب عدالت نمبرایک میں دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر3 کا عملہ حدیبیہ پیپرملزریفرنس کی فائلوں کی سٹورسے نکال کراپ ڈیٹ بھی کررہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ ہی اسلام آبادکی احتساب عدالت بھجوانے کیلئے یہ ریفرنس نیب اسلام آبادکے سپردکردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔