سنچورین کی وکٹ پرکھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں،مصباح الحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2013
پاکستان کوباؤلنگ اوربیٹنگ دونوں شعبوں میں 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی،مصباح الحق  فوٹو: فائل

پاکستان کوباؤلنگ اوربیٹنگ دونوں شعبوں میں 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی،مصباح الحق فوٹو: فائل

سنچورین: قومی ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سنچورین کی وکٹ پرکھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں جبکہ گریم اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کلین سویپ کرکے ہی دم لیں گے۔

سنچورین میں پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیارکردہ وکٹ سے خاصے پریشان نظرآئے، انہوں نے کہا کہ وکٹ باؤنسی اورمشکل ہے، اس پرکھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سمیت اب تمام دنیا میں اسپورٹنگ وکٹیں بنائی جارہی ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں وکٹیں بلے بازوں کے لیے کافی ٹف ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کوباؤلنگ اوربیٹنگ دونوں شعبوں میں 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

دوسری جانب گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ تیسرا ٹیسٹ جیت کرکلین سویپ کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس ٹیسٹ کی اہمیت کااندازہ ہے، گریم اسمتھ نے سعید اجمل ، محمدعرفان اورجنید خان کوبہترین کھلاڑی قراردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔