کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2013
 اس ہفتے کراچی سمیت سندھ میں سی این جی بندش 24 گھنٹے کے لئے کی جارہی ہے  فوٹو: فائل

اس ہفتے کراچی سمیت سندھ میں سی این جی بندش 24 گھنٹے کے لئے کی جارہی ہے فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں  24 گھنٹے  کے لئے سی این جی اسٹیشنز بندکردیئے گئےہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ کی صبح 8 بجے بند ہونے والے اسٹیشنز ہفتہ کی صبح 8 بجے کے بعدکھلیں گے واضح رہے کہ سندھ میں ہفتہ وار بنیاد پر 2 روز کے لئےسی این جی اسٹیشنز بند کئے جارہے تھے لیکن اس ہفتے یہ بندش 24 گھنٹوں کےلئے کی جارہی ہے ، ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنز کی گیس مزید 48 گھنٹے کےلئے بند کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔