میلان فیشن ویک میں ماڈلزکی لانگ کوٹ پہن کرریمپ پرکیٹ واک

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2013
 ڈیزائنر  نے 1985 میں  ہالی ووڈ میں  پہنے جانے والے بڑے کف والے کوٹ اسٹائل کو دوبارہ پیش کیا ، فوٹو: اے ایف پی

ڈیزائنر نے 1985 میں ہالی ووڈ میں پہنے جانے والے بڑے کف والے کوٹ اسٹائل کو دوبارہ پیش کیا ، فوٹو: اے ایف پی

میلان فیشن ویک کے پہلے روز اطالوی ڈیزائنرکے ملبوسات کی نمائش کی گئی جس میں حسیناؤں  نےلانگ کوٹ پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

اٹلی  میں  جاری میلان فیشن ویک کے پہلے دن ڈیزائنر  نے 1985 میں  ہالی ووڈ میں  پہنے جانے والے بڑے کف والے کوٹ اسٹائل کو دوبارہ پیش کیا، ڈیزائنز نے ان ملبوسات کی تیاری میں بہار کی مناسبت سے  شوخ رنگوں کا استعمال کیا جبکہ ماڈلز نے بیلٹ والی اسکرٹس اور بڑی سول والے سینڈلز پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیر کر شرکا سے خوب داد وصول کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔