چین میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف الفاظ استعمال کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2017
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جانب سے چین کی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جانب سے چین کی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف الفاظ استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

چین نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ پر پابندی لگادی ہے، یہ پابندی سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی کردار کشی کے حوالے سے استعمال کیے جانے والے الفاظ کے بعد لگائی گئی تاہم اس حوالے سے حکام نے کئی الفاظ بلاک بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چین دنیا کا سب سے آبادی والا ملک ہے اور یہاں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے، آزاد ذرائع کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی 8 کروڑ سے زائد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔