سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان موخر

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 ستمبر 2017
2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل تک کے لیے موخر کردیا گیا۔

دونوں ملکوں کے مابین 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی میں طویل فارمیٹ کے پہلے میچ سے ہوگا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ آئی لینڈرز کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ اظہر علی اور یاسر شاہ کی شمولیت سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی۔

انضمام الحق نے بتایا کہ یاسر شاہ اہم بولر ہیں اس لیے ان کے فٹنس ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، اظہر علی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ اسکواڈ میں شامل ہونگے۔ حتمی فیصلے کیلیے تھوڑا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کل صورتحال واضح ہوجائے گی۔ انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کےلیے 5 فاسٹ بولرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔