سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2017
زندگی میں اپنے شوہر اور بیٹی کے علاوہ تیز رفتارکاراوراسپورٹس بائیکس سے محبت کرتی ہوں؛فوٹوفائل

زندگی میں اپنے شوہر اور بیٹی کے علاوہ تیز رفتارکاراوراسپورٹس بائیکس سے محبت کرتی ہوں؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی ناموراور بے باک اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی میں اپنے شوہر اور بیٹی کے علاوہ تیز رفتار کار اوراسپورٹس بائیکس سے محبت کرتی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی آئٹم گرل سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی بے باک اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم فلموں میں بولڈ مناظراورآئٹم سانگ پرپرفارمنس کرنے کے باوجود سنی حقیقت میں ایک محبت کرنے والی اور گھریلو لڑکی ہیں جو شادی کے بعد اپنے شوہر ڈینئیل ویبر اور حال ہی میں گود لی ہوئی بچی نشا کور ویبر سے بہت پیار کرتی ہیں، تاہم ان دونوں کے علاوہ بھی کوئی اور ہے جس سے سنی لیون بے تحاشہ محبت کرتی ہیں اور وہ ہے تیز رفتار کاریں اوراسپورٹس بائیکس۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون نے پورا چہرہ تبدیل کرانے کے لیے سرجری کروالی

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے کار اور بائیکس سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیز رفتار کاروں، اسپورٹس بائیکس اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین الیکٹرانک آئٹم بہت پسند ہیں۔ موجودہ دور کے اسمارٹ آلات جن میں اسمارٹ فون اوراسمارٹ گھڑیاں وغیرہ شامل ہیں بھی انہیں بہت زیادہ اچھی لگتی ہیں انہوں نے اپنی پسندیدہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں مازیراتی(Maserati) کار بہت پسند ہے کیونکہ یہ اسٹائلش ہونے کے ساتھ تیزرفتار بھی ہوتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یتیم بچی نے سنی لیون کی زندگی بدل دی

واضح رہے کہ سنی لیون نے سنجے دت کی فلم’’بھومی‘‘میں آئٹم سانگ پرفارم کیا ہے تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے نامناسب اور غیراخلاقی ہونے کے باعث فلم میں ان کا آئٹم سانگ مختصر کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔