توقیر صادق کی ابوظہبی سے وطن واپسی میں پاکستانی سفارت خانہ آڑے آگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2013
اگر پاکستانی سفارتی عملہ تعاون کرے  تو سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کو ایک دن میں وطن واپس لایا جا سکتا ہے،نیب ذرائع فوٹو ایکسپریس

اگر پاکستانی سفارتی عملہ تعاون کرے تو سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کو ایک دن میں وطن واپس لایا جا سکتا ہے،نیب ذرائع فوٹو ایکسپریس

اسلام آ باد: سابق چیرمین اوگراتوقیر صادق کی ابوظہبی سے وطن واپسی میں پاکستانی سفارت خانہ  آڑے آگیا جبکہ سفارتی عملےاور نیب ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔  

نیب ٹیم نے اپنے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کا عملہ تعاون نہیں کر رہا اور مختلف طریقوں سےنیب ٹیم کو تنگ کیا جارہا ہے جبکہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت کار نے نیب ٹیم سے عدالت میں کاغذات پیش کرنے کے لئے انگلش سے عربی میں ترجمے کے  ایک صفحےکے 80 درہم مانگے۔

نیب ذرائع کے مطابق اگر پاکستانی سفارت کار تعاون کریں تو توقیر صادق کو ایک دن میں واپس لایا جا سکتا ہے جبکہ نیب ٹیم کےمطابق پاکستانی سفارت کار نےکہا ہے کہ توقیر صادق کے کاغذات ابوظہبی حکام سے تصدیق کروا کر دئیے جائیں ، نیب ٹیم کےمطابق کاغذات کی تصدیق کراناپاکستانی سفارت کار کا کام ہے تاہم ابوظہبی میں جمعہ کی چھٹی سےنیب ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔