باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے فیصلے پرقائم

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 ستمبر 2017
میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں،عامر خان،فوٹو : فائل

میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں،عامر خان،فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

باکسر نے واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں تاہم ہماری اچھی بات چیت ہے۔ ایک اورٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔

عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔