حیرت انگیز اتفاقی واقعات اور دلچسپ تصویری البم

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2017
امریکی شاہراہ پر دو ٹرک ایک ساتھ اسطرح آگئے کہ انہوں نے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نام مکمل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی شاہراہ پر دو ٹرک ایک ساتھ اسطرح آگئے کہ انہوں نے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نام مکمل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: دنیا اتفاقات اور دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے اور درج ذیل تصاویر کا مجموعہ آپ کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے۔

ان میں بعض تصاویر ازخود اپنے اندر حیرت انگیز اتفاقات سمیٹی ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب صورتحال نے بھی اسے مزید اہم بنادیا ہے۔

اوپری تصویر میں ایک بچہ ایئرشو کے دوران ایک جنگی ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ہے۔ نیچے والی تصویر میں 20 سال بعد یہی بچہ پائلٹ بن کر اسی ہیلی کاپٹر کو اڑا رہا ہے۔

اس نایاب تصویر میں ایک تتلی خود اپنی ہی تصویر پر بیٹھی ہے۔ اسے کہتے ہیں عجیب اتفاق۔

بندوق سے فائر کی جانے والے دو گولیاں ہوا میں ہی ایک دوسرے میں پیوست ہوگئیں جو اب بھی ایک میوزیم میں رکھی ہیں۔

بارش کے بعد سویڈن میں نمودار ہونے والی ایک مرکزی اور دو چھوٹی قوسِ قزح یا دھنک کا ایک خوبصورت منظر۔

والد سائیکل چلاتے ہوئے اپنے بچے کی تصویر بنا رہے تھے کہ سائیکل کا اگلا پہیہ نکل گیا اور یہ لمحہ تصویر میں قید ہو گیا۔

امریکی شاہراہ پر ایک ایک ٹرک کے پیچھے ایک کار نظر آ رہی ہے ۔ ٹرک پر ڈاٹ لکھا ہے جبکہ کار پر کام تحریر ہے جو ڈاٹ کام کا لفظ بنا رہی ہے۔

ایک عجیب منظر جس میں ایک بھنبھیری (ڈریگن فلائی) پیر پر بنے اپنے ہی ٹیٹو کے قریب بیٹھی ہے۔

دنیا کے ایک نامعلوم مقام پر فلیمنگوز پرندے کچھ اسطرح جمع ہوئے ہیں کہ خود انہوں نے فلیمنگو کی شکل اختیار کرلی ہے۔

تائیوان کی سڑک پر چار اجنبی افراد ایک ہی جیسی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔