- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
4 روزہ ٹیسٹ ؛ آئی سی سی نے اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا
جوہانسبرگ: چارروزہ ٹیسٹ میچ کا خواب حقیقت بننے کے قریب ہے،جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی درخواست پر زمبابوے سے مجوزہ چار روزہ مقابلے کو آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،البتہ اسے بطور ’آزمائشی مشق‘ ہی تصور کیا جائے گا۔
پورٹ ایلزبتھ میں26 دسمبرسے شیڈول میچ پر پروٹیز بورڈ کی درخواست پر آئندہ ماہ آکلینڈ میں شیڈول آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں مزید غورکیا جائیگا، طویل فارمیٹ کو زیادہ متحرک اور پُرکشش بنانے کیلیے 4 روزہ تک محدود کرنے کی تجویز اس سے قبل بھی سامنے آچکی ہے، سردست تین گھنٹوں پر محیط ٹوئنٹی20 فارمیٹ دنیا بھر میں شائقین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے،آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ٹیسٹ میچز کی طوالت 5 سے4 روز کرنے کی حامی نہیں ہے، 2015 میں اسکی چیئرمین شپ انیل کمبلے کے ہاتھوں میں تھی، اس وقت انھوں نے چار روزہ ٹیسٹ میچز کی مخالفت کردی تھی، دوسری جانب آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اور ٹاپ انتظامیہ چار روزہ ٹیسٹ کی حمایت میں آواز بلند کرچکی ہے۔
رواں برس جون میں کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی دھیان کرکٹ نظام کو بہترکرنے پر ہے، ہم چار روزہ ٹیسٹ کا تجربہ کرنے کے مخالف نہیں ہیں، ماضی میں آئی سی سی سے وابستہ رہنے والے اور اب جنوبی افریقی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہارون لورگاٹ بھی چار روزہ ٹیسٹ کے حامی ہیں، وہ ہائی رینکڈ ٹیموں کے زیریں درجوں پر موجود ممالک سے میچز کھیلے جانے کی بھی حمایت کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ آزمائش کے بعد ہم اس پر آئی سی سی سے مستقل معاہدہ بھی کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔