فیفا کے بہترین مرد فٹبالرایوارڈ کیلیے نیمار، رونالڈواورمیسی شارٹ لسٹ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2017
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لندن:  فیفا کے بہترین مرد فٹبالرایوارڈ کیلیے برازیلین اسٹار نیمار، پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

اس کااعلان ورلڈ گورننگ باڈی نے جمعے کو کردیا،نیمار نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے کے بعد 222 ملین یورو کے ریکارڈ معاوضہ پر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی ہے، گزشتہ برس کا ایوارڈ رونالڈو کے نام رہا تھا، سال کی بہترین خاتون پلیئر کے ایوارڈ کیلیے وینزویلا کی ڈیانا کیسٹیلانوس، امریکی پلیئر کلیری لائیڈ اور ڈچ فٹبالر لیکی مارٹینز ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

ٹاپ کوچ ایوارڈ کیلیے رئیل میڈرڈ کے زیڈان، چیلسی کے انٹونیو کونٹے اور یوونٹس کے میسالیمانو الیگری میں مقابلہ ہوگا، گول کیپر اعزاز کیلیے گینلوگی بفن، کیلور نیواس اور مینوئل نوئر حتمی تین میں موجود ہیں، فاتحین کا اعلان لندن میں 23 اکتوبر کو کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔