اورنج ٹرین کیلیے چین سے 10جدیدکوچزکراچی پہنچ گئیں

قیصر شیرازی  ہفتہ 23 ستمبر 2017
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچ جائیں گی، چینی انجن لگا کر ریہرسل کی جائے گی
 فوٹو: فائل

اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچ جائیں گی، چینی انجن لگا کر ریہرسل کی جائے گی فوٹو: فائل

 راولپنڈی: اورنج ٹرین لاہور کیلیے چین سے کوچز کراچی پہنچ گئی ہیں جو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچا دی جائیں گی۔

پہلی کھیپ میں 10 جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کوچز ہیں، ان میں نئے چائنیزانجن ہی لگائے جائیں گے، لاہور پہنچائے جانے کے بعد اس اورنج ٹرین کی کوچزاورانجن کی ریہرسل کی جائے گی، اس ریہرسل میں جو ٹیکنیکل خامیاں پائی جائیں گی انھیں درست کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔