ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2017
جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست میں اپیل: فوٹو: فائل

جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست میں اپیل: فوٹو: فائل

 لاہور: ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔  

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائرکردی۔ اپیل کے متن کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جب کہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔