چمچے سے جھریوں کا خاتمہ کیجیے

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

خواتین اپنے حسن اور خوبصورتی کو لے کر بہت حساس ہوتی ہیں اور صدا جوان رہنے کے لیے کسی بھی حدتک جانے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

اپنے حسن میں چار چاند لگانے اور اسے دیر تک برقرار رکھنے کے لیے خواتین مہنگے اور غیر معیاری پروڈکٹس پر ہزاروں روپے خوشی خوشی برباد کردیتی ہیں، ان پروڈکٹس کے استعمال سے وقتی فائدہ تو ہوتا ہے تاہم ان کے سائیڈ افیکٹس بعد میں ظاہر ہوتے ہیں جو خواتین کی صحت کے لیے انتہائی مہلک اور مضر ثابت ہوتے ہیں۔

ایشیائی خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ رنگ گورا کرنا اور وقت سے پہلے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ ہے ، یہاں چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کا نہایت دیسی اور گھریلو طریقہ بتایا جارہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں اس طریقے کو خواتین خود گھر پر استعمال کرکے اپنے چہرے سے ناپسندیدہ جھریوں کا خاتمہ کرسکتی ہیں ، اس کے لیےآپ کو صرف ٹھنڈا پانی، برف ، زیتون کا تیل اور دو چمچے چاہئیں۔

سب سے پہلے اپنے چہرے کو کسی اچھے موئسچرائزر سے صاف کریں، اب دونوں چمچوں کو برف ملے ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں اور انہیں اپنی آنکھوں کے اوپری حصے پر رکھیں چند سیکنڈ تک انہیں ایسے ہی رہنے دیں اب اس عمل کو دوبارہ دوہرائیں ، اس طریقے سے آپ کو سکون محسوس ہوگا ، اب اس عمل کو آنکھوں کے نچلے حصے پر دوہرائیں ، یہ عمل آنکھوں کے نچلے حصے میں موجود سوجن کو ختم کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

اب پورے چہرے پر نہایت کم مقدار میں زیتون کا تیل  لگائیں اب چمچوں کی مدد سے چہرے کا مساج شروع کریں ، مساج کی ابتدا ماتھے(پیشانی)سے کریں ، پھر ناک اور پورے چہرے پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔

نیچے دی گئی ویڈیو میں مساج کرنے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے آپ کو مساج کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔