زیرو ریٹڈ شعبوں کی درآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس 5 فیصد کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 23 فروری 2013
لا ڈویژن نے ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے نوٹیفکیشن کے مسودے کی توثیق کردی ہے، سینئر افسر ایف بی آر   فوٹو : فائل

لا ڈویژن نے ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے نوٹیفکیشن کے مسودے کی توثیق کردی ہے، سینئر افسر ایف بی آر فوٹو : فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ ہفتے سونا، چاندی، موبائل فون، فیبرکس، یارن سمیت 5 زیرو ریٹڈ شعبوں کی طرف سے درآمد کیے جانے والے خام مال پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ لا ڈویژن نے ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے نوٹیفکیشن کے مسودے کی توثیق کردی ہے اور توقع ہے کہ جلد باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ روز میں متوقع نوٹیفکیشن کے تحت  سونے، چاندی اور موبائل فون سیٹ کی درآمد پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے گی، اسی طرح ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل، کارپٹ اور اسپورٹس پر مشتمل 5 زیرو ریٹڈ شعبوں اور صنعتی یونٹس و مینوفیکچررز کی طرف سے درآمد کیے جانے والے یارن، فائبرز، فیبرکس سمیت دیگر تمام اقسام کے خام مال اور اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 تا 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔