بلوچستان بھرمیں سوئٹزرلینڈ كیخلاف مظاہرے، پرچم نذرآتش

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 ستمبر 2017
ہم جنیوا میں سوئس حكومت كی جانب سے فری بلوچستان تحریک كی حمایت كی بھرپور مذمت كرتے ہیں، مظاہرین ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہم جنیوا میں سوئس حكومت كی جانب سے فری بلوچستان تحریک كی حمایت كی بھرپور مذمت كرتے ہیں، مظاہرین ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوئٹہ: سوئٹزرلینڈ میں پاكستان مخالف پوسٹرز اور بینرز كی تنصیب پر بلوچستان كے عوام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا اور صوبہ بھر میں سوئٹزرلینڈ امریكہ اور بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

سوئٹزرلینڈ میں پاكستان مخالف پوسٹرز اور بینرز لگانے كے خلاف كوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے كیے گئے۔ اس موقع پر سوئٹزرلینڈ، امریكا اور بھارتی پرچم بھی نذرآتش كیے گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان كل بھی پاكستان كا حصہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ بلوچ ہمیشہ سے پاكستان كے وفادار ہیں، بلوچستان كو كسی بیرونی سازش كا شكار نہیں ہونے دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم جنیوا میں سوئس حكومت كی جانب سے فری بلوچستان تحریک كی حمایت كی بھرپور مذمت كرتے ہیں جب کہ دہشت گردی اور تخریب كاری كے خلاف جنگ میں افواج پاكستان كے شانہ بشانہ رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔