- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
ایپل نے موبائل ڈیوائسز کے لیے اردو فونٹ ’’نستعلیق‘‘ متعارف کرا دیا
نیویارک: امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون میں روایتی اردو فونٹ ’’نستعلیق‘‘ متعارف کرا دیا جس کی مدد سے صارفین اب نستعلیق فونٹ میں اردو ٹیسکٹ وصول اور بھیج سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں اپ ڈیٹس کی ہیں اور اس میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان میں ایک نستعلیق فونٹ بھی ہے۔ اس سے قبل آئی فونز میں اردو زبان میں پیغامات بھیجے اور وصول کیے جا سکتے تھے تاہم اس کے لئے مختلف فونٹ استعمال ہوتا تھا۔
This is how Nastaleeq on iOS 11 is shining. How about you? pic.twitter.com/gosE3cDTjh
— Mudassir Azeemi مدثر (@maxeemi) September 12, 2017
خیال رہے کہ نستعلیق فونٹ پاکستان میں اخبارات اور ویب سائٹس پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا فونٹ ہے اور اس سے اردو کے الفاظ زیادہ واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں اور پڑھنے میں آسانی رہتی ہے۔
اگر آپ بھی آئی فون صارف ہیں اور اپنے فون میں نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو فون کی سیٹنگز میں جنرلز اور پھر لینگوج اینڈ ریجن کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Other Languages کا آپشن منتخب کریں اور یہاں اردو کو سیلیکٹ کرلیں۔ اس طرح آپ کے موبائل میں اردو فونٹ آجائے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ موبائل کے دیگر آپشنز انگریزی میں ہی رہیں تو Prefer English کا آپشن منتخب کریں۔
نستعلیق سے پہلے آئی فون میں اردو میں آنے والے پیغامات اس طرح دکھائی دیتے تھے۔
اب نستعلیق فونٹ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اردو ویب سائٹس اور پیغامات کچھ اس طرح نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔