سال 2012 میں 9011 خواتین کو قتل کیا گیا، مدد گار نیشنل ہیلپ لائن

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 فروری 2013
مددگار نیشنل ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق 2012میں 9011خواتین کو قتل کیا گیا. فوٹو: فائل

مددگار نیشنل ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق 2012میں 9011خواتین کو قتل کیا گیا. فوٹو: فائل

کراچی: مدد گار نیشنل ہیلپ لائن ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم میں خوفناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ  قوانین کے سقم ، پولیس اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی ناقص کارگردگی اور معاشرے کا منفی رویہ ہے۔

مددگار نیشنل ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق 2012میں 9011خواتین کو قتل کیا گیا ، جنوری 2012 میں 67 خواتین، فروری میں 36، مارچ میں 95، اپریل میں 70، مئی میں 66، جون میں 89 ، جولائی میں 107جبکہ ان واقعات کے بعد آخری 6 ماہ میں خواتین کے قتل کے واقعات میں شدت پیدا ہوئی اور اگست میں113، ستمبر میں109، اکتوبر میں112، نومبر میں 117اور دسمبر میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 119 رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔