- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
- زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید، 150 زخمی
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
مزدور رہنمائوں کیخلاف مقدمے کی سماعت روک دی گئی

سماعت کے بعد لیاقت ساہی نے سی بی اے یونین کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ3نومبر2007 کو پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے دستور کی خلاف ورزی کی تھی. فوٹو: فائل
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شفیع اﷲ نے مزدور رہنما لیا قت علی ساہی،ایوب قریشی، فرید اعوان، سینیٹر حاصل بزنجو اور یوسف مستی کے خلاف زیر سماعت مقدمہ کی سماعت روک دی ہے اور مذکورہ ملزمان کو بری کردیا۔
سماعت کے بعد لیاقت ساہی نے سی بی اے یونین کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ3نومبر2007 کو پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے دستور کی خلاف ورزی کی تھی، اس غیر آئینی اقدام کے خلاف ملک بھر میں محنت کشوں، وکلا، سیاسی ورکروں ، میڈیا اور سول سوسا ئٹی نے 5 نومبر2007کو غیر آئینی اقدام کے خلاف جدوجہد کا آغا ز کیا تھا جس کی پاداش میں ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد مقدمے رجسٹرڈ کرکے ان کو سلاخوں کے پیچھے بند کر دیاگیا تھا، بالخصوص مجھ سمیت کامریڈ ایوب قریشی، فرید اعوان، سینیٹر حاصل بزنجو اور یوسف مستی کے خلاف سیکشن 747/418 کے تحتFIR.265/2007درج کی گئی تھی۔
المیہ یہ ہے کہ جس شخص نے ملک کے دستور کی خلاف ورزی کی تھی انھیں تو ریاستی اداروں نے گارڈ آف آنر دیکر ملک سے فرار کرا دیا اور جنھوں نے دستور کی بحالی کیلیے آواز بلند کی تھی اور غیر آئینی اقدام کو واپس لینا کا مطالبہ کیا تھا ان پر بغاوت کا مقدمہ بنا دیا گیا لیکن تمام طبقہ فکر کی جدوجہد کی تحریک نے آمر کو اپنے تمام مقدمے لینے پر مجبور کر دیا تھا، اس کے باوجود ہمارے خلاف رجسٹرڈ کیا گیا مقدمہ ایک منصوبے کے تحت ختم نہیں کیا گیا تھا تاہم ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری اس جدوجہد کی بنیاد پر ملک میں چیف جسٹس سمیت عدلیہ بھی بحال ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔