اختیارات سے تجاوزپرپولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 فروری 2013
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سینئر افسران کو ہدایات دیں کہ ماتحت افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ کے مروجہ طریقہ کار پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سینئر افسران کو ہدایات دیں کہ ماتحت افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ کے مروجہ طریقہ کار پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کرائم برانچ ، سی آئی ڈی ، ایس آئی یو ، اے وی سی سی، اے سی ایل سی سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ پولیسنگ اقدامات ، درج مقدمات پر پولیس کارروائی ، پاکستان پینل کوڈ اور ضا بطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار ملزمان کی تفصیلات اور چالان کیے گئے، حل شدہ اور زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات اور غیرقانونی اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی پر مشتمل تفصیلی رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر ترتیب دے کر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ، انھوں نے سینئر افسران کو ہدایات دیں کہ ماتحت افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ کے مروجہ طریقہ کار پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

7

انھوں نے کہا کہ غفلت ولاپروائی ، اختیارات سے تجاوز اور قانون پسند شہریوںکی جانب سے شکایات کے مرتکب ٹھہرائے گئے افسران و اہلکاروں کا نہ صرف تبادلہ کریں بلکہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کو بھی یقینی بنائیں ،آئی جی سندھ نے دیگر صوبوں میں امن و امان کے حالات ،کراچی میں دہشت گردانہ کارروائی اورگرفتار ملزمان سے کی جانے والی تفتیش کے تناظر میں پولیس کو سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ چھاپہ مار کارروائیوں، ٹارگٹڈ آپریشنز کو تیز اور موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔