پاکستان ڈی آر ایس کا درست استعمال نہ کرسکا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2013
ڈی ویلیئرز کے ایل بی ڈبلیو ہونے پر ریویو سے گریز، ناٹ آؤٹ پر موقع ضائع کردیا گیا۔  فوٹو : اے ایف پی

ڈی ویلیئرز کے ایل بی ڈبلیو ہونے پر ریویو سے گریز، ناٹ آؤٹ پر موقع ضائع کردیا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی

سنچورین:  دوسرے ٹیسٹ کے برعکس پاکستان سنچورین میں ڈی آر ایس کا درست استعمال نہ کرسکا۔

ڈی ویلیئرز کو 78 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرنے کا سنہری موقع ہاتھ سے نکل گیا، سعید اجمل کی بولنگ  پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل امپائر نے رد کردی، ری پلے سے ثابت ہوا کہ گیند وکٹ کو ہٹ کر رہی تھی مگر مصباح الحق نے ریویو کی ضرورت محسوس نہ کی، اگلے ہی اوور میں فلینڈر کو کرائی گئی اظہر علی کی گیند وکٹوں کے اوپر سے گزرتی جارہی تھی مگر تھرڈ امپائر سے رابطہ کرلیا گیا۔

پاکستان نے دوسرا ریفرل بھی ضائع کیا،اس سے قبل راحت علی کی گیند ہاشم آملہ کے بیٹ کا کنارہ چھوئے بغیر گئی تھی مگر ریفرل لے لیا گیا، مبصرین نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا، ہاشم آملہ کا کیچ ہو تو وہ خود ہی کبھی کریز پر نہیں رکتے، یہ بات دنیا جانتی ہے مگر مصباح الحق کو سمجھ نہ آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔