پشاورمیں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2017
گرفتاردہشت گردوں سے  5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، سی سی پی او: فوٹو: اسکرین گریب

گرفتاردہشت گردوں سے  5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، سی سی پی او: فوٹو: اسکرین گریب

پشاور: انٹیلی جنس آپریشن کے تحت محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی سی پی او طاہرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاورمیں خزانہ کے علاقے سے انٹلی جنس بنیادوں پرکیے گئے آپریشن کے نتیجے میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے تحت 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز اور2 پستول سمیت 5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گرد سیکورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں میں عبد اللہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں بارود نصب کر رہا تھا جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ دوسرا فورسز پر حملوں میں ملوث، تیسرا اورچوتھا دہشت گرد بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔